عمران خان پر حملہ اور ایف آ‏ئی آر کا مسئلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i414096-عمران_خان_پر_حملہ_اور_ایف_آ_ئی_آر_کا_مسئلہ
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں نامزد افراد کے نام کے اندراج کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • عمران خان پر حملہ اور ایف آ‏ئی آر کا مسئلہ

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں نامزد افراد کے نام کے اندراج کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

پاکستانی میڈیا نے ذرا‏ئع کے حوالے سے خبردی ہے کہ تحریک انصاف پیر کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی، وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے۔

خبروں میں مزید کہا گیا ہے کہ اس درمیان پی ٹی آئی نے ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کو متعلقہ صوبے کی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور وہ سبھی پیر کی صبح دس بجے لاہور پشاور کراچی اور کوئٹہ رجسٹری پہنچیں گے۔
پارٹی نے زور دے کر کہا کہ ہر صوبے کے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اسلام آباد میں سپریم کورٹ اور چاروں صوبوں میں رجسٹریوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔