شہباز شریف ایک بار پھر کورونا میں مبتلا
Nov ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ پازیٹیو نکلا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت دو دن سے ناساز تھی جس کے بعد ڈاکٹر کے کہنے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف تیسری بار کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔اس سے قبل وہ جون دو ہزار بیس اور پھر جنوری دو ہزار اکیس میں بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔