Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سینیارٹی کی بنیاد پر نئے آرمی چیف کے انتخاب کا امکان

پاکستانی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بار آرمی چیف کی تقرری سینیارٹی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

پاکستان کے روزنامہ جنگ آن لائن نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بیس نومبر کے قریب ملک کے نئے آرمی چیف کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس بار آرمی چیف کے عہدے کے لئے سینیارٹی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دفتر ایک سے دو دن میں اس سلسلے میں دفاعی حکام سے رابطہ کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا مسئلہ کافی ہنگامہ خیز بنا ہوا ہے اور سابق وزیراعظم عمران خان مسلسل یہ مسئلہ اٹھا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نواز شریف کی پسند کا انتخاب کیا جائے گا اور اس کو عمران خان کو نا اہل کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
عمران خان اب تک یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ ملک کے نئے آرمی چیف کی تقرری انتخابات کے بعد ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بقول ان کے غیر قانونی ہے اس لئے اس کو نئے آرمی چیف کی تقرری کا اختیار نہیں ملنا چاہئے۔

ٹیگس