Dec ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • کراچی میں پندرہویں عالمی اردو کانفرنس

کراچی میں پندرہویں عالمی اردو کانفرنس جاری ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اردو ضروری یا غیر ضروری، اکیسویں صدی کے ناول، افسانے، کہانیاں، گزرے ہوئے ادیبوں کی یاد اور علاقائی زبانوں کا جائزہ، پندرھویں عالمی اردو کانفرنس کے موضوعات میں شامل ہے ۔
کانفرنس کے دوسرے دن چار کتابوں کی رونمائی کی گئی، بر صغیر کے معروف شاعر امجد اسلام امجد اور پیر زادہ قاسم رضا صدیقی کی بیٹھک ہوئی اوران کی نظموں سے حاضرین لطف اندوز ہوئے ۔ اردو کے معروف ادیب اور شاعر افتخار عارف نے عالمی اردو کانفرنس کی دوسرے دن کی نشست میں نوجوانوں کی ادبی سرگرمیوں میں دلچسپی کو خوشگوار تبدیلی سےتعبیر کیا۔
سینئرصحافی محمود شام، سہیل وڑائچ اور مظہر عباس نے اردو صحافت کی دو صدیوں کا جائزہ پیش کیا ۔ عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے دن کااختتام، محفل مشاعرہ پر ہوا، عباس تابش، وصی شاہ، عمیر نجمی، علی زریون اور ممتاز شعرا نے رومانوی اور مزاحمتی اشعار سنائے تو داد تحسین سے آرٹس کونسل کی فضا گونج اٹھی۔

 

ٹیگس