Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  •  پاکستان کا زر مبادلہ سب سے نچلی سطح پر، سعودی عرب نے بڑھایا ہاتھ

سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ دے دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان:  ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی مدد اور اُن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جتنا بھی ہوسکے ہم پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے، سعودی حکومت مہنگائی سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کے لیے تیار ہے اور سرمایہ کاری کے مختلف منصوبے بھی شروع کرنا چاہتی ہے۔

سعودی وزیر خزانہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے سعودی حکومت سے مزید تین ارب ڈالرز دینے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان سعودی عرب سے پہلے ہی بیل آؤٹ پیکیج کے تحت 3 ارب ڈالرقرض لے چکا ہے جبکہ مزید3 ارب ڈالر کی درخواست وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری 2019 کے بعد پہلی بار 7 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے ہیں۔ موجودہ ذخائر کی سطح تقریباً 6.7 ارب ڈالر ہے جو کہ 18 جنوری 2019 کو تقریباً 6.6 ارب ڈالر کی سطح کے تقریباً برابر ہے۔

ٹیگس