Dec ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان و افغانستان کے درمیان ایک بار پھر سرحدی جھڑپ، کئی ہلاک اور زخمی

پاکستان اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی سرحدی فورسز کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان و افغانستان کے سرحدی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں سات افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ جھڑپ ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ طالبان نے پاکستان کو یقین دلایا تھا کہ اس قسم کی جھڑپوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔
پاکستان کی وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں افغانستان کی طالبان انتظامیہ کو سخت خبردار کیا ہے۔
افغانستان میں جب سے طالبان برسراقتدار آئے ہیں اس وقت سےاب تک دونوں ملکوں کے درمیان کئی بار سرحدی جھڑپیں ہو چکی ہیں اور دونوں ہی ممالک ایک دوسرے پر جھڑپ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
گذشتہ ہفتے بھی پاکستان کی سرحدی فوج نے افغانستان کی سرحد کے قریب دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائی کی تھی۔
افغانستان سے ملنے والے پاکستان کے شمالی علاقے برسوں سے دہشت گرد گروہوں منجملہ ٹی ٹی پی کی پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں۔

ٹیگس