Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • گوادر میں حالات کشیدہ

پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے حق دو تحریک کے حامیوں پر تشدد اور بلوا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: بلوچستان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ  حق دو تحریک کے دھرنے اور مظاہرے نے مشتعل ہجوم کی شکل اختیار کرلی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حق دو تحریک کے مظاہرین نے گوادر میں ڈی آئی جی آفس پر پیٹرول بم پھینکے اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔  
پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور گوادر میں امن و امان بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کردار نبھایا جائے گا۔
گوادر میں انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ نہ بنیں۔
بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر میں پولیس آپریشن کا مقصد امن و امان بحال کرنا ہے۔
یاد رہے کہ  پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حکومت بلوچستان اور حق دو تحریک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور  ان کے خلاف اپنے آپریشن میں مظاہرین کے ٹینٹ اکھاڑ کے پھینک دیئے۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس آپریشن کے بعد پورے شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

ٹیگس