Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • کراچی ٹیسٹ

کراچی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمون کا مقابلہ جاری ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی اپنی پہلی اننگ کے جواب میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے ایک سو پینسٹھ رن بنالئے۔

سحرنیوز/پاکستان: کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم چار سو اڑتیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کیں۔ پہلے دن ایک سو اکسٹھ  رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہنے والے بابر اعظم آج صبح تین گیندیں ہی کھیل سکے، جس کے بعد انہیں بغیر کوئی رن بنائے ٹِم ساؤتھی نے کیچ آؤٹ کرا دیا۔
آخری کھلاڑی کے ساتھ کریز پر موجود آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اس دوران انہوں نے بھی اپنی سنچری مکمل کی۔
آغا سلمان کو بھی ایک سو تین رن پر ٹِم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔ جبکہ سرفراز احمد نے چھیاسی رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے تین، اعجاز پٹیل، ایش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے پہلے دن پانچ وکٹ کے نقصان پر تین سو سترہ رن بنائے تھے
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نے سنچری اور سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

ٹیگس