Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • پارٹیاں مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان کا سوچیں: چودھری شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پارٹیوں کے مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان کے لئے بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ایک تقریب کے دوران سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے اور پاکستان کو بچانے کے لئے سب کو ملک کے لئے کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر متحد نہ ہوں تو پاکستان تباہی کی طرف چلا جائے گا لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام پارٹیاں اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کے لئے کام کریں کیونکہ پارٹیاں اسی وقت محفوظ ہوں گی جب ملک محفوظ رہے گا۔
ق لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بقول ان کے، بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔
چودھری شجاعت حسین نے دشمن ممالک کے سامنے اپنا ریٹ بڑھانے والوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ٹیگس