پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر154 رنز
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں کیویز ٹیم پاکستان کے خلاف 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر154 رنز بنا لئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں کیویز ٹیم پاکستان کے خلاف 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر154 رنز بنا لئے۔
پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق 19 رنز اور شان مسعود 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابراعظم 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ نے میچ کے دوسرے روز اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے، ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر واپس پویلین چلتے بنے۔
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے، پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔
پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔