آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی وزیراعظم
Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی مالیاتی فنڈ کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے آمادہ ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ٹوئٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ٹیلی فونی رابطے میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی کو شرائط کی تکمیل کےلیے حکومت پاکستان کے عزم سے آگاہ کیا۔
جمعے کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو فون پر بتایا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کر رہا۔