Jan ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • پی پی پی رہنما آصف زرداری اورپی ایم ایل ق سربراہ چوہدری شجاعت کی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدرآصف علی زرداری کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے لہاور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کےسربراہ آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ لاہور کے زرداری ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں نگران حکوت کی تشکیل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے سندھ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر آصف علی زرداری کو مبارک باد دی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے کراچی میں آصف علی زرداری کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحیل کے بعد اس ملاقات کی ضرورت ختم ہوگئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ سے کسی خیراتی نشست کی ضرورت نہیں اورپارٹی صوبے میں انتخاب جیت کر اپنی حکومت بنا سکتی ہے۔

پاکستان میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج پاکستان پیپلز پارٹی چئیرمین اورپاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی آصف علی زرداری سے ملاقات کی خبریں بھی آرہی ہیں جس میں دونوں پارٹی لیڈر سیاسی صورتحال اورمستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستانی کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اورسابق پاکستان صدر آصف علی زرداری کے فرزند ہیں۔

ٹیگس