پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ہندوستان کی مودی حکومت پر لگایا سنگین الزام
Nov ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ہندوستان کی مودی حکومت پر یہ الزام لگایا ہے کہ این ڈی اے کے دور اقتدار میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: گلگت بلتستان کے 78ویں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے یہ الزام لگایا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مسلمانوں پر طویل عرصے سے مظالم کئے جا رہے ہیں۔
آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ان کا استقبال کیا۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی حکومت بھی پاکستان پر ہمیشہ یہ الزام لگاتی رہتی ہے کہ پاکستان میں رہنے والے ہندوؤں کے ساتھ اس ملک میں غیر انسانی سلوک کئے جاتے ہیں۔