Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی پیچیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف  سے سابق صدر آصف زرداری  نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر ہوا بازی سعد رفیق، وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین نے شرکت کی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، معیشت اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات زیر بحث آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ آیا حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں دونوں صوبوں میں انتخابات لڑیں گی جوآئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد تین ماہ کے اندر منعقد کرانا ہوں گے۔

ٹیگس