Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • آذربایجان کی سفارتخانے میں پیش آنے والا واقعہ محض ذاتی مسائل کا نتیجہ تھا (ویڈیو)

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے گزشتہ روز تہران میں جمہوریہ آذربایجان کے سفارتخانے میں ہونے والی فائرنگ کے دہشتگردانہ حملہ ہونے کو سختی کے ساتھ مسترد کیا اور کہا کہ یہ واقعہ محض ایک فرد کے ذاتی مسائل کا نتیجہ تھا۔

سحر نیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبد اللہیان نے جمعے کی شام فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور اسکے بعد وہ شہدائے تجریش ہسپتال کے چیف اور جمہوریہ آذربایجان کے سفیر کے ہمراہ نامہ نگاروں کے درمیان پہنچے۔

 
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس واقعے کے رونما ہوتے ہی صدر ایران نے سنجیدگی سے پیروی اور تحقیقات کرنے کے فوری احکامات جاری کر دئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے ذاتی مسائل کی بنا پر یہ اقدام کیا اور متعلقہ شعبے اسکی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ انہوں نے جمہوریہ آذربایجان کے سفارتخانے کے خالی کر دئے جانے کی خبر کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ ہم تہران و باکو کے تعلقات کی سطح کو بحال رکھنے، ذہنی سکون کو برقراری اور بہترین فیصلہ تک پہنچنے کے لئے کوشاں ہیں۔

شہدائے تجریش ہسپتال کے چیف شہرام علمداری نے بھی پریس کانفرنس میں بتایا کہ زخمیوں کے مداوا کے لئے مختلف ماہرین کی ٹیم فوراً بلا لی گئی اور انہوں نے بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے اپنا کام انجام دیا۔

آذربایجان کے سفیر علی علیزادہ نے بھی وزیر خارجہ ایران کے سنجیدہ نوٹس لینے اور واقعے کی فوری پیروی کرنے پر ان کی قدردانی کی اور زخمیوں کی صورتحال کو صحیح بتایا۔ ساتھ ہی انہوں نے آخری نتیجے کے حصول تک معاملے کی پیروی کرنے پر زور دیا۔

ٹیگس