Jan ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • آذربائیجان کے سفارتخانے پر حملے کی تحقیقات کا حکم

صدر سید ابراہیم رئیسی نے آذربائیجان کے سفارتخانے پر مسلحانہ حملے کی خبر سنتے ہی سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے تمام اداروں کو فوری اور ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اس بات کا اعلان صدارتی دفتر کے سیاس امور کے معاون محمد جمشیدی نے اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ صدر رئیسی نے آذربائیجان کی حکومت اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وسیع تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھی بتایا ہے کہ حادثے کے فورا بعد ایران کے سیاسی اور سیکورٹی مراکز متحرک ہوگئے اور حملہ آور شخص سے جسے گرفتار کیا جا چکا ہے، پوچھ تاچھ اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق حملہ آور شخص نے یہ اقدام ذاتی وجوہات کے تحت انجام دیا ہے۔
ناصر کنعانی نے بتایا کہ مزید تفصیلات، جانچ پڑتال کے بعد شایع کی جائیں گی۔
ترجمان وزارت خارجہ نے مسلحانہ حملے میں ہلاک ہونے والے سفارتی عملے کے اہل خانہ اور حکومت آذربائیجان کو تعزیت پیش کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج صبح ایک شخص نے آذربائیجان کے سفارتخانے میں زبردستی گھس کر گولی چلانا شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک سفارتی عملہ ہلاک ہوگیا اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ٹیگس