Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کے بیان پر بلاول بھٹو کا ردعمل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے میرے والد آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے میرے والد پر جو الزامات لگائے ہیں ان سے میرے خاندان اور گھر والوں کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ بیان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی می دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی گئیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اپنے اس بیان سے قبل بھی میرے والد کو بندوق کی نوک پر دھمکی دے چکے ہیں۔ انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ہمدردی کے حوالے سے دستاویزات تاریخ کا حصہ ہیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ آصف زرداری نے اُنھیں قتل کرانے کے لیے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسے دیئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں قوم کو اس لیے بتا رہا ہوں کیونکہ جو پہلے چار نام دیئے تھے ان کے ساتھ آصف زرداری کا نام بھی آئے گا۔

ٹیگس