کویت میں تین اہم امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی فوج کے ڈرون حملے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آج صبح کویت میں واقع تین امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی فوج نے آج (منگل کو) صبح آپریشن لائٹنگ کے 19 ویں مرحلے میں کویت میں احمد الجابر، العدیری اور کیمپ عریفجان میں قائم امریکی اڈوں کو تباہ کن ڈرونز نے نشانہ بنایا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بڑے شیطان کی شرپسندی اور جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کے جواب میں آج صبح آپریشن صاعقہ کے 19 ویں مرحلے میں عریفجان اڈے کی انتظامی عمارتوں اور نیوی گیشن ٹاور کو، العدیری بیس میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی گروپ پارکنگ احمد الجابر بیس پر دہشت گرد فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو تباہ کن ڈرونز سے نشانہ بنایا گيا۔
عریفجان بیس جنوب مغربی ایشیا میں امریکی افواج کی تعیناتی کے سب سے بڑے مراکز اور امریکی زمینی افواج کے ہیڈ کوارٹر میں سے ایک ہے جبکہ العدیری بیس امریکی بحریہ اور فضائیہ کے اپاچی، چنوک اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی پارکنگ شمار ہوتا ہے۔
احمد الجابربیس مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے لیے حملوں کی تیاری اور سپورٹ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اوراس نے ملک کی فضائی اور نگرانی کی کارروائیوں پر بڑا اثر ڈالا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کے شرپسندانہ اقدامات کی وجہ سے علاقائی سلامتی درہم برہم ہوگئی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکہ کے خلاف جنگ کے ذریعے خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel