پاکستان: جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا
جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 اگست کو ملک بھر کی شاہراہوں کو بند کر دیں گے، ہم سب کو بتائیں گے کہ حکمراں طبقہ کیسے عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، ہم پُرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ طالب علم کی آمدنی پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا، اس سے بھی پیٹرولیم لیوی لی جارہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکومت بھتہ لیوی لگا رہی ہے، اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول لیوی اور ناجائز ٹیکسز ختم کر دیے جائیں تو پیٹرول کی قیمت 200 روپے کم ہو جائے گی، پیٹرول لیوی اور دوسرے ٹیکسز کا عالمی مارکیٹ سے کیا تعلق ہے، یہ لوگ اپنی مراعات میں اضافہ کرتے ہیں اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ یہ بتایا جائے کہ آئی پی پیز سے معاہدہ کہاں تک پہنچا ؟
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel