Jan ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • فوٹو: ہیرالڈ جرنل
    فوٹو: ہیرالڈ جرنل

بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/پاکستان: صوبے بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ سے 33 لاشیں نکال لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم ندیم کے مطابق حادثے کی جگہ سے 4 زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حمزہ انجم ندیم کا کہنا ہے کہ متأثرہ کوچ سے نکالی گئی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں جن کا شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے جو کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ کے مطابق مسافر کوچ میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے، مسافر کوچ میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 افراد جاں بحق ہوئے۔

چینکی اسٹاپ کے قریب مذکورہ مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافروں کو بس سے نکالنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

ٹیگس