Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ، کیا پاکستانی معیشت سنبھل جائے گی؟

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں ۔

سحر نیوز/پاکستان: اسلام آباد میں پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی ملاقات ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں نویں جائزہ مشن پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 فروری تک تکنیکی اور پھر 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔

ایسے حالات میں جب کہ پاکستان کا معطل قرض پروگرام بحال کرنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے حکام کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں، معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کے دورے سے وقتی ریلیف کی امید ضرور پیدا ہوئی ہے لیکن معاشی مسائل سے چھٹکارا پانے اور بیمار معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مزید سخت اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ٹیگس