Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی استدعا عدالت کی جانب سے مسترد

خاتون جج کو دی گئی دھمکی کیس میں، سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو وارنٹ گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ 
خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی آج اسلام آباد کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے عمران خان کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی۔
عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی پیر کو حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت نو مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں اصرار کیا جارہا تھا کہ عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں تاہم عدالت نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ 

ٹیگس