Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • بلوچستان: لیویز چوکی پر دہشت گردوں  کا حملہ، 2 اہلکاروں کی موت

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی نے سر اٹھایا ہے اور اس ملک میں اب آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

سحر نیوز/پاکستان: صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب واقع لیویز چوکی پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق چوکی پر حملے میں 2 لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

لیویز انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد دہشت گرد اسلحہ بھی لے گئے۔

اے سی مستونگ کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مقامی افراد نے واقعے کے بعد کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ احتجاجاً بلاک کر دی ہے۔

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی نے سر اٹھایا ہے اور اس ملک میں اب آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

دہشتگردی کی نئی لہر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کے بعد شروع ہو‏ئی جس میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس