پاکستان: سی ٹی ڈی آپریشن میں طالبان کے 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک
Feb ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 4 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دو کی باقی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پولیس کو دہشتگردوں کے منصوبہ بندی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی تاہم سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی علاقے میں دہشتگردوں نے 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔