Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر خارجہ کا اسلامو فوبیا کے تدارک پر زور

پاکستان کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے دنیا میں اسلامو فوبیا کے مقابلے پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور جنرل اسمبلی کے صدر جسابا کوروسی نے نیویارک میں ایک  ملاقات اور اسلاموفوبیا کے تدارک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسلاموفوبیا کے مقابلے کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں اس ہمہ گیر مشکل کے مقابلے اور عالمی برادری کو اس سے آگاہ کرنے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک عالمی برادری کے تعاون سے، اسلامی فوبیا کے تدارک کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے پندرہ مارچ کو اسلامو فوبیا کے مقابلے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے جمعرات کو نیویارک میں عورت اور اسلام کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔ انہوں نےاسلامی معاشرے میں عورت کے مقام و منزلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ دین اسلام عورتوں کے حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس