عمران خان قانون کا سامنا کریں: مریم اورنگزیب
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i419377-عمران_خان_قانون_کا_سامنا_کریں_مریم_اورنگزیب
پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات اور حکومت کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ملک میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • عمران خان قانون کا سامنا کریں: مریم اورنگزیب

پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات اور حکومت کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ملک میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کے لیے لاہور میں موجود ہے، عمران خان عورتوں اور بچوں کے مورچے کو استعمال کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کو بزدل اور ڈرپوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہونا چاہیے کہ جو ڈر گیا وہ مرگیا۔ 
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اب تک پینسٹھ کارکنان عدالتی حکم کی تعمیل میں زخمی ہوچکے۔انہوں نے الزام لگایا کہ گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کرکے پنجاب پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑے جا رہے ہیں۔