مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا تھا ، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں اپنے اوپر قاتلانہ حملےکی سازش رچے جانے کا الزام عائد کیا ہے ۔
سحر نیوز/پاکستان: ویڈیولنک سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم افراد موجود تھے اور وہاں ہمارے وکلا پر ڈنڈے برسائے گئے۔ انہوں نےکہا کہ میں ذہنی طور پر تیار تھا کہ مجھے جیل میں ڈال دیا جائےگا جس شخص نے مجھے گولیاں ماریں وہ ویڈیوکال پر آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پیشی کے لئے اسلام آباد جارہا تھا کہ عام لوگ پتہ نہیں کہاں سے آگئے اور ساتھ چلنے لگے۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس پر الزام لگایا کہ وہ اوپر سے پتھراؤ اور شیلنگ کر رہی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت الیکشن کی فضا سازگار نہیں بنانا چاہتی اور جمہوریت و آئین کا قتل ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی انتشار نہیں الیکشن چاہتی ہے۔
عمران خان نے انتشار نہ پھیلانے کی بات ایک ایسے وقت کی ہے جب حکومتی اتحاد نے عمران خان اور پی ٹی آئی پر ملک میں انتشار پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔