Mar ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں زلزلے سے9 افراد جاں بحق اور 44 زخمی

پاکستان میں 6اعشاریہ 5 ریکٹرسکیل کے زلزلے سے خیبرپختونخواہ میں اب تک 9افراد کے جاں بحق اور 44 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق خیبر پختونخواہ میں زلزلے سے 19 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اور 9 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر زلزلے کے جھٹکے ملک کے شمالی حصوں میں محسوس کئے گئے جن میں راولپنڈی، اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفرآباد، پشاور، ہری پور، مردان، چترال، چارسدہ اور دوسرے علاقے شامل ہیں۔زلزلے کے جھٹکے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد ، مظفرگڑھ، ساہیوال، اوکاڑہ اور دوسرے شہروں میں بھی محسوس کئے گئ لیکن ابھی تک ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

زلزلے سے گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے عوام کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا لیکن کسی نقصان کی معلومات فراہم نہیں ہو سکی ہیں تاہم 1122 ذرائع کی اطلاعات کے مطابق یاسین اور غذر میں مویشیوں کے تلف ہونے کی اطلاعات ہیں۔پاکستان میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 8 تھی۔

ٹیگس