Apr ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  •  قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد ہنگامی اجلاس

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مختلف امور اور مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔

سحر نیوز/ پاکستان: قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کے لئے سبھی وفاقی وزرا اور وزیر اعظم کے مشیروں کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے تھے ۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں اسّی ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں ۔ انھوں نے کہا فوج اور دیگر سیکورٹی دستوں کے اہلکاروں نے قربانیاں دے کر ملک میں امن و امان بحال کیا تھا لیکن بقول ان کے چار سال میں یہ محنت ضائع ہوگئی ۔

قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں غیر متعلقہ لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں تھی اور پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے علاوہ سبھی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر بھیج دیا گیا تھا ۔

پاکستان قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم نے بھی شرکت کی ۔ قومی اسمبلی کے ان کیمرا ہنگامی اجلاس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت پنجاب الیکشن کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگس