May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ پارلیمانی سفارتکاری کی تقویت پر پاکستان کی تاکید

پاکستان کی سینٹ کے چیئرمین نے علاقائی و عالمی اداروں میں پاکستان کی حمایت پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تمام شعبون میں تعلقات کی تقویت کے لئے پارلیمانی سفارتکاری کو بڑھائے جانے کا پابند ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: ایران اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ خوشگوار تاریخی تعلقات قائم رہے ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران، ان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔

ایران و عراق کی طویل مشترکہ سرحدوں کے بعد ایران اور پاکستان کی ہی طویل مشترکہ سرحدیں ہیں۔ 

پاکستان کی سینٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر کی الوداعی ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ایران کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتی ہے اور وہ دو پڑوسی برادر اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون کی تقویت کی حمایت کرتی ہے۔ اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے بھی ایران کے ساتھ تعاون کی توسیع میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے کردار کی قدردانی کی۔

واضح رہے سید محمد علی حسینی، دسمبر دو ہزار انیس سے اسلام آباد میں ایران کے سفیر رہے ہیں جن کی جگہ پر رضا امیری مقدم پاکستان میں ایران کے نئے سفیر کی حیثیت سے، چارج سنبھال رہے ہیں۔

ٹیگس