Jun ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • چودھری پرویزالہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کو غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں چودہ روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے سابق وزیراعلی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا - اینٹی کرپشن کی جانب سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو لاہور کچہری میں پیش کیا گیا - اینٹمی کرپش اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پرویز الہی کو جسمانی ریمانڈ کے لئے ضلع کچہری میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، اس موقع پر پرویز الہی کاگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے خلاف چاہے ایک سو کیس بھی بنالیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میرا پیغام ہے کہ وہ دلیری کے ساتھ مقابلہ کرے ان کا کہنا تھا کہ کارکن حق اور سچ کی لڑائی میں ڈٹ کر کھڑے رہیں حکومت کے سارے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے۔

واضح رہے کہ پرویز الہی کو مختلف مقدمات میں ایک سے زائد بار گرفتار کیا گیا ہے

ٹیگس