Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان غذائیت کے شدید بحران سے دوچار

اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان اس وقت غذائیت کے شدید بحران سے دوچار ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اس وقت غذائیت کے شدید بحران کا سامنا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق اس درمیان چھوٹے بچوں میں بڑھتی ہوئی غذائیت کی قلت نے تشویشناک شکل اختیار کر لی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر کے پانچ بچوں میں سے ایک بچہ غذائیت کی قلت کے نتیجے میں موت کے خطرے سے دوچار ہے جہاں شدید اوراعتدال پسند شدید غذائیت کی شرح بالترتیب آٹھ فیصد اور نو اعشاریہ سات فیصد ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روزگار کے محدود ہونے کے نتیجے میں خوراک تک رسائی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر دو ہزار تئیس اور جنوری دو ہزار چوبیس کے درمیان صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس مدت کے دوران پاکستان میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ افراد خوراک کے شدید عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی اور سیاسی بحرانوں نے حالات زیادہ خراب کر دیئے ہیں۔

ٹیگس