Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  •   حکومت پاکستان اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب

پاکستان میں حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: مذاکرات کی کامیابی کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ رانا ثناء اللہ اور تحریک لبیک پاکستان کے رہنما شفیق امینی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
اس مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک لبیک پاکستان کے رہنما شفین امینی نے مارچ ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ جب ہمارا مارچ گوجرانوالا سے آگے بڑھا تو حکومت نے مذاکرات کے لئے رابطہ کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت نے مذاکرات میں ان کے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان کے نمائندے شفیق امینی نے بتایا کہ انھوں نے حکومت کے سامنے، تحفظ ناموس رسالت، امریکی جیل میں بند عافیہ صدیقی اور ملک میں پیٹرولیئم کی قیمتوں کا مسئلہ پیش کیا تھا اور تینوں مطالبات حکومت نے تسلیم کرلئے اس لئے مارچ ختم کیا جاتا ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ طے پاگئے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس میں ٹی ایل پی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ امریکی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا اور پیٹرولیئم کی قیمتیں کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹیگس