Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • چین کے نائب وزیراعظم کا دورۂ پاکستان، مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کے دورۂ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعطم شہباز شریف اور چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان نائب چینی

بعد ازاں چینی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان وفود کی سطح کی ملاقاتیں ہوئیں ۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے۔

شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک معاہدے کی بنیاد پر ہم آج یہ کہہ سکتے ہیں کہ ملک میں توانائی کے شعبے، سڑکوں کے جال، انفرا اسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہائیڈل پاور سیکٹر میں 25 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اس بات میں کوئی شبہے کی گنجائش نہیں کہ اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ آج کچھ اہم دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں جو پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی تعاون میں فروغ کا باعث بنیں گے۔

واضح رہے کہ چین کے نائب وزیرِاعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

ٹیگس