Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کواٹک جیل منتقل کردیا گیا

عمران خان کی گرفتاری پر پاکستان میں احتجاج شروع ہوا اور اسی وجہ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں لاہور میں رکھنے کے بجائے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 6 بج کر 50 منٹ پر اٹک جیل منتقل کیا گیا، جہاں جیل مینویل کے مطابق ان کا میڈیکل کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کیا، جس کے بعد وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم کو اسلام آباد پہنچایا تھا۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا پروگرام تھا ۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹر وے اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا تھا مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں بائی روڈ ہی اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ٹیگس