Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی طرف سے الیکشن میں تاخیر کا عندیہ

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والے انتخابات، تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گے اور 90 روز کے اندر نئے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یکم اگست کو کہا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق انجام دیئے جائیں گے جن کی ان کی اتحادی جماعتوں نے نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کی مخالفت کی تھی جن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک مقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2023ء میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔
رپورٹ میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ایک امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل کر دی جائیں گی اور قانون کے مطابق 90 روز کے اندر نئے انتخابات ہوں گے۔

ٹیگس