Aug ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • کیا عمران خان آںکھ بند کر کے بشریٰ بی بی کا ہر حکم مانتے تھے؟

پی ٹی آئی حکومت کون کنٹرول کرتا تھا اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی ڈائری کے چشم کشا انکشافات سامنے آگئے۔

بشریٰ بی بی کے اپنے ہاتھوں سے لکھی ڈائری ثابت کرتی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان کے مکمل تسلط میں تھے اورڈائری سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے احکامات پر چلتے تھے۔

ڈائری کے مطابق بشریٰ بی بی یہ تک بتا رہی ہیں کے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی کس وقت کیا اور کیسی ہوگی۔

بشریٰ بی بی یہ بھی بتاتی ہیں کہ کون کیسے عدلیہ، فوج اور حکومت پر پریشر ڈالے گا؟۔

بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری کے مطابق اگر گورنر راج لگائیں تو قانونی ٹیم اور شہر بند کرنے کی تیاری اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔

بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری کے مطابق وکیلوں نے جو کچھ اہم سوال کرنے ہیں اور خان نے نہیں بولنے وہ یہ ہیں، ہم جو بھی درخواست لے کر جاتے ہیں انصاف کے لیے وہ کیوں نہیں سنی جاتی؟

ڈائری میں جنرل باجوہ کو "ماموں" کے کوڈ سے لکھا گیا ہے اور ڈائری میں لکھا گیا ہے کہ اگر گورنر راج لگتا ہے تو شہر بند کرنے کی تیاری کی جائے، کل سے اتنا پریشر بنائیں کہ کوئی نگیٹو فیصلہ نہ دے پائے جبکہ ڈائری کے کچھ صفحات بشریٰ بی بی کی جانب سے پھاڑ دیئے گئے۔

بہر حال عمران خان جس مزاج کے مالک ہیں اس سے تو یہ نہیں لگتا کہ وہ بشریٰ بی بی کی ہر بات مان لیتے تاہم اتنا ضرور ہے کہ عمران خان بشریٰ بی بی سے بہت متاثر تھے اور ان سے شادی کرنے کی ایک بڑی وجہ بھی یہی تھی۔

 

ٹیگس