Aug ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئي کے چیئرمین کی پانچ مقدمات میں طلبی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج پانچ مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق پی ٹی آئی کے چيئرمین عمران خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج پانچ مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کے وکلا شریک ہوئے.
اس موقع پر عمران خان کے ایک وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چيئرمین کو روزانہ جیل سے عدالت لانا آسان نہيں ہے اور ان کو سیکورٹی مسائل بھی درپیش ہيں تاہم عدالت کے جج نے عمران خان کے وکیل سے پوری طرح اتفاق نہيں کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئي کے چيئرمین عمران خان کو اسلام آباد کے الگ الگ تھانے میں درج مقدمات میں پچیس ستمبر پانچ اکتوبر اور بارہ اکتوبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گيا ہے۔

ٹیگس