Aug ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • یونیورسٹی آف پشاور بحران کا شکار، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں

خیبر پختونخواہ کی سب سے بڑی یونیورسٹی کو ایک بار پھر اقتصادی بحران کا سامنا ہے اور اس کے پاس اپنے ملازمین کی اگست کی تنخواہ کی ادائیگی کےلئے فنڈ موجود نہیں ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف پشاور کو اقتصادی مشکلات اور بحران کا سامنا ہے اور اس کے پاس اگست کے ماہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے فنڈ موجود نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے وہ صوبائی حکومت کے ذریعے فنڈ فراہم کریں تاکہ یونیورسٹی اس بحران پر قابو پاسکے۔
خط کے مطابق یونیورسٹی کو اپنے مالی بحران پر قابو پانے کےلئے 325 ملین روپے کی ضرورت ہے جن میں سے 200 ملین روپے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور 35 ملین روپے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں صرف ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کو 100 ملین روپے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی اور 20 ملین دیگر اخراجات کےلئے ضرورت ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس صورتحال کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

ٹیگس