Aug ۲۶, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • چاند مشن کی کامیابی پر ہندوستان کو پاکستان کی مبارک باد

پاکستان نے چندریان 3  کے چاند پر کامیابی کے ساتھ پہنچنے پر ہندوستان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستان کی خلائی گاڑی (چندریان 3) کے چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اسلام آباد سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وزارت خارجہ نے چاند مشن کی کامیابی پر ہندوستان کو مبارک باد پیش کی۔ ترجمان نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا چاند پر پہنچنا بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان کے ترجمان وزارت خارجہ نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ برکس تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی برکس کا رکن بننے کی درخواست نہیں دی لیکن جنوبی برکس کے سربراہی اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے ہندوستان کا خلائی مشن چندریان 3 چند دن پہلے 23 اگست کو کامیابی کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب پر اترا تھا۔ اس طرح ہندوستان چاند پر مشن بھیجنے والا دنیا کا چوتھا اور چاند کے جنوبی قطب پر مشن بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا۔

ٹیگس