Aug ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • امن و امان کی برقراری حکومت کی اولین ترجیح، نگراں وزیراعظم پاکستان

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے امن و امان کی برقراری کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اطلاعات کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے صوبۂ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کے تعلق سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانا اور سیکورٹی برقرار رکھنا، ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی سے متعلق معاملات میں ریاست کا ردعمل مستحکم اور ٹھوس ہونا چاہئے۔

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کے معاملے میں حکومت کو کسی لچک سے کام نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے سلامتی کے امور سے متعلق قانون سازی کے ڈھانچے کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے سیکورٹی اور امن کی برقراری کو اپنی اولین ترجیح ایسی حالت میں قرار دیا ہے کہ پاکستان میں خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

ٹیگس