Aug ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

سائفر کیس ميں سابق وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آئي کے چيئرمین عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی گئي ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق عمران خان کے خلاف سائفرر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئي۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج نے آج پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس کے بعد وہ اٹک جیل سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ عمران خان کے وکیل نے پی ٹی آئي کے چيئرمین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز منگل کو اسلام آباد ہائي کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اپیل کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئي سزا کو معطل کرکے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سائفر کیس میں ايف آئي اے عمران خان کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لاچکی تھی اور سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے ان کو ایک دن کے لئے یعنی آج بدھ تک جوڈیشل ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔ سائفر کیس میں آج عمران خانے  کے ریمانڈ کی مدت میں پندرہ دن کی توسیع کردی ہے۔

ٹیگس