طورخم کےراستے چین کا پہلا تجارتی قافلہ افغانستان پہنچ گیا
Sep ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
چین کے تجارتی مال کا پہلا کاروان سوست بارڈر کے راستے سے ہوتا ہوا طورخم سے افغانستان میں داخل ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور افغانستان کے درمیان پاکستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز ہو گیا ہے اور چین کا پہلا تجارتی کاروان طورخم کے راستے افغانستان داخل ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طورخم پر اس حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈائریکٹر پشاور، کسٹم کلیکٹرز، پاکستانی افواج ، این ایل سی، افغانستان کسٹم کے حکام اور پاک افغان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے شرکت کی اور کہا کہ اس سے چین، پاکستان، افغانستان اور سنٹرل ایشیاء کی ریاستوں کے درمیان تجارتی تعلقات کی ایک نئی راہ کھلے گی۔