پاکستان ميں قومی اور صوبائی انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔
Sep ۱۳, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاق کے نگراں وزرائے قانون نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔
اس تجویز کا فیصلہ وفاق اور چاروں صوبوں کے نگراں وزرائے قانون کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس ميں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخاباتی کے بارے میں مشاورت کے بعد کے قومی اور صوبائي انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز پر اتفاق کا اعلان کیا گیا۔
پاکستان کی وزارت قانون کے ترجمان نے اس تجویز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شفاف اور دھاندلی پاک سے انتخابات کرانا ، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جو آیک آئینی ادارہ ہے۔