Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ 2023: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا دیا

ایشیا کپ 2023 کے سنسنی خیز میچ میں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کو ہراکر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ایشیا کپ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر چار کا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز کھیلا گیا جو انتہائی سنسنی خیز بن گیا اور آخری گیند تک چلنے والے اس میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ اس طرح سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ  اتوار کو ہندوستان سے ہوگا۔

کولمبو کے پریم داس کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں محمد رضوان کے ناٹ آؤٹ 86 رن کی بدولت پاکستان نے 7 وکٹ پر 252 رن بنائے۔

سری لنکا نے اس دلچسپ میچ میں آخری اوور کی آخری گیند پر 252 رن کا ہدف حاصل کرلیا اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی اور میچ کے درمیان میں بھی بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑا تھا جس کی وجہ سے میچ کو 42 ۔ 42 اوور کا کردیا گیا تھا۔

پاکستان نے بھی 252 رن بنائے تھے لیکن ڈی ایل ایس ضابطہ کے تحت سری لنکا کو بھی 252 رن کا ہدف دیا گیا تھا۔

 

 

ٹیگس