پاکستان: پرویز الہٰی کو خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا
Sep ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
پاکستان کے سینیئر سیاست داں اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدلت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ، جسٹس ابوالحسنات ذوالقرنین نے دوران سماعت استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کی جان کب چھوٹے گی۔
اسی کے ساتھ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اب تک مختلف مقدمات میں ضمانت ملنے کے فورا بعد ہی ایک درجن سے زائد بار کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
چند روز قبل اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پاکستان کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے انہیں کرپشن کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔