Sep ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: نئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت

پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ بنیچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کی۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے سبھی پندرہ جج موجود تھے۔

آج کی سماعت کے دوران پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے مقدمے کی سماعت کے لئے فل کورٹ بینچ کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔

عدالتی اصلاحات کے بل پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی فل کورٹ بینچ میں سماعت کی کارروائی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار براہ راست نشر کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران وکلا نے اپنے ایکٹ کی حمایت اور مخالفت میں اپنے اپنے دلائل پیش کئے اور بینچ کے رکن ججوں نے بعض نکات پر وکلا سے وضاحت طلب کی ۔

آج کی سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اختیارات کے قانون کے خلاف ۔

چیف جسٹس قاضی عیسی فائز نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ وہ مارشل لا کے دوران کئے جانے والے عدالتی فیصلوں کے پابند نہیں ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے جسٹس قاضی عیسی فائز نے چیف جسٹس کی حیثیت سے پہلی بار کسی کیس کی سماعت اور بینچ کی سربراہی کی ہے۔

ٹیگس