Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے خودکش حملے کا تازہ ویڈیو سامنے آ گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: گزشتہ روز کے خودکش دھماکے میں پولیس افسر سمیت 53 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔

مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا۔

گزشتہ روز مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں خود کش دھماکے میں پولیس افسر سمیت 53 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے، مستونگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میدیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نثار احمد نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں 16 لاشیں لائی گئیں جب کہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کے چیف ایگزیکیٹو افسر نے بتایا کہ ان کے ہسپتا میں 32 لاشیں لائی گئیں۔

ٹیگس