Oct ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں ایک سیکیورٹی آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب ہیبت نامی دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔

پاکستان کے سینٹرل پولیس آفس کےمطابق یہ خطرناک دہشت گرد دس مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے سرکی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں دہشت گرد کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

دوسری طرف پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس اخترحیات نے بتایا ہے کہ اس صوبے میں انجام پانے والے پچھتر فیصد خود کش دہشت گردانہ حملوں میں ملوث افراد کا تعلق افغانستان سے تھا۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ علی مسجد، باڑہ مارکیٹ، ہنگو، باجوڑ اور پولیس لائن میں خود کش حملہ کرنے والوں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔

ٹیگس