Oct ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: داعش کے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری

گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا تھا۔

سحر نیوز/ پاکستان: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  نے صوبہ پنجاب  کے مختلف علاقوں میں 157 کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم گروہ داعش کے انتہائی مطلوب دو دہشت گرد وں سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، ننکنا صاحب، رحیم یارخان، شیخوپورا اور راولپنڈی میں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا تھا۔

گرفتار ہونے والے داعش کے دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور ہتھیار بر آمد ہوئے۔

 

ٹیگس